کھٹمنڈو :لینڈنگ کے دوران مسافر طیارےمیں آگ بھڑک اٹھی، تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا

0
3

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے تریبھون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران ترکش ایئرلائنز کے ایک مسافر طیارے کے ٹائروں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
پولیس کے مطابق استنبول سے کھٹمنڈو آنے والی پرواز ٹی کے 726 لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوئی، جب طیارے کے دائیں جانب لینڈنگ گیئر میں اچانک آگ لگ گئی۔
واقعے کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا، جبکہ تمام 278 مسافروں اور عملے کے 11 ارکان کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔
ہوائی اڈے کے سکیورٹی سپرنٹنڈنٹ راجکمار سلوال کے مطابق پرواز میں اقوام متحدہ کے کچھ اہلکار بھی سوار تھے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں طیارے کے لینڈنگ گیئر سے دھواں اٹھتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ مسافروں کو ہنگامی دروازوں کے ذریعے باہر نکالا گیا۔
واقعے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی جبکہ ایئرپورٹ انتظامیہ اور ایئرلائن کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Leave a reply