امریکاایٹمی ہتھیاروں سےدستبرداری کامطالبہ ترک کرےتومذاکرات ہوسکتے ہیں،شمالی کوریا

شمالی کوریاکےصدرکم جونگ نےکہاہےکہ امریکاایٹمی ہتھیاروں سےدستبرداری کامطالبہ ترک کردے تومذاکرات ہوسکتےہیں۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق شمالی کوریاکےصدرکم جونگ کااپنےایک بیان میں کہناتھاکہ پابندیوں کےخاتمےکےبدلےایٹمی ہتھیاروں سےدستبردارنہیں ہوں گے،ملک کی بقاکےلئےایٹمی ہتھیارضروری ہیں۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق رہنماشمالی کوریانےکہاہےکہ صدرڈونلڈٹرمپ کےساتھ خوشگواریادیں وابستہ ہیں،امریکااورجنوبی کوریاکی فوجی مشقیں عملی طورپرایٹمی جنگ کی تیاری ہیں۔