امریکا:سیکڑوں کالجوں اوریونیورسٹیوں کےصدورنےٹرمپ کوخط لکھ دیا

0
9

امریکاکے200کالجوں اوریونیورسٹیوں کےصدورنےصدرڈونلڈٹرمپ کوخط لکھ دیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکن ایسوسی ایشن آف کالجزاینڈ یونیورسٹیزکی طرف سے خط میں تعلمی معاملات میں سیاسی مداخلت کی مذمت کی ۔
غیرملکی میڈیاکی رپورٹ کےمطابق یہ اقدام ہارورڈ یونیورسٹی کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے دوسرے روز سامنے آیا ، امریکی صدر نےہارورڈ یونیورسٹی کو فنڈنگ میں کمی اورباہر سے سیاسی نگرانی مسلط کرنے کی دھمکی دی ہے۔خط میں کہا گیا کہ ہم تعمیری اصلاحات کو قبول کرتے ہیں اور حکومت کی جائز نگرانی کے مخالف نہیں ۔ تاہم، ہمیں حکومت کی بے جا مداخلت کی مخالفت کرنی چاہیے،ہمیں عوامی تحقیقی فنڈنگ کے جابرانہ استعمال کو مسترد کرنا چاہیے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق خط میں مزیدکہاگیاکہ تعلمی اداروں میں سیاسی مداخلت نےاعلیٰ تعلیم کو خطرے میں ڈال دیا ہے،کئی اعلیٰ اداروں کی فنڈنگ کومنجمد کرنے سےنظام تعلیم کوشدیدنقصان ہوگا،امریکی اعلیٰ تعلیم پرسنسرشپ کی قیمت ہمارے طلبا اور ہمارامعاشرہ اداکرےگا۔

Leave a reply