مثبت بات ہوئی توامریکی صدرکیساتھ تلخی کا معاملہ اہم نہیں رہےگا،زیلنسکی

0
11

یوکرینی صدروولودیمیر زیلنسکی نےکہاہےکہ مثبت بات ہوئی توامریکی صدرکیساتھ تلخی کا معاملہ اہم نہیں رہےگا۔

یوکرینی صدروولودیمیر زیلنسکی کاکہناتھاکہ امریکاکےساتھ معدنیات کے معاہد ہ پر دستخط کےلئےتیارہیں،یوکرین کےلئےبہترین تحفظ کی ضمانت مضبوط یوکرینی فوج ہے،یوکرین کی تعمیرنوکےلئےمنجمدروسی اثاثوں سےفنڈزدئیےجائیں، امریکا کےساتھ مثبت بات چیت کےساتھ آگےبڑھناچاہتےہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ مثبت بات ہوئی توامریکی صدرڈونلڈٹرمپ کےساتھ تلخی کا معاملہ اہم نہیں رہےگا،امریکاسےصرف یہ چاہتاہوں کہ یوکرین کےموقف کوسناجائے،ایک ماہ کی جنگ بندی کی تجویزفرانسسیی صدرکی ذاتی رائے ہے ،تحفظ کی ضمانت پرامریکاکےساتھ ٹھوس تعاون کی بنیادرکھناچاہتےہیں۔

Leave a reply