امریکاکی ایران کوخام تیل فروخت کرنےکی اجازت

امریکا نے وقتی طور پر ایران کو خام تیل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کی اجازت دے دی ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق نئے لائسنس کے تحت اُن جہازوں پر موجود تیل کی فروخت کی اجازت دی گئی ہے جو پہلے ہی لوڈ کیے جا چکے ہیں۔ محکمے کا کہنا ہے کہ یہ لائسنس 19 اپریل تک مؤثر رہے گا۔
دوسری جانب ایران نے اس اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پابندیاں ہٹانے کی بات دراصل خریداروں کو امید دلانے کے لیے کی جا رہی ہے، جبکہ عالمی منڈی میں فروخت کے لیے تیل دستیاب نہیں۔
ایرانی حکام کے مطابق امریکی فیصلہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے ایک نفسیاتی حربہ ہے۔















