امریکاکی ایک بارپھرگرین لینڈپرقبضےکی دھمکی

0
18

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے ایک بارپھرگرین لینڈپرقبضےکی دھمکی دےدی۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کےمطابق صدرڈونلڈٹرمپ کاکہناہےکہ امریکاکوعالمی امن کیلئےگرین لینڈپر قبضہ کرناہوگا۔
غیرملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکی نائب صدرنےاہلیہ اوردیگرحکام کےساتھ گرین لینڈمیں امریکی فوجی اڈےکادورہ کیا۔
جےڈی وینس کاکہناہےکہ اگرامریکانےگرین لینڈکی قیادت نہ کی توچین اورروس جیسی طاقتیں کرسکتی ہیں۔
غیرملکی میڈیاکی رپورٹ کےمطابق دوسری جانب امریکی صدرڈ ونلڈٹرمپ اورکینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کےدرمیان ٹیلفونک رابطہ ہواہے۔
صدرڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاکہ مارک کارنی سےبات انتہائی نتیجہ خیزتھی،بہت سی چیزوں پرمتفق ہیں،کینیڈاکےآنےوالےانتخابات کےفوراً بعدملاقات کریں گے۔
یادرہےکہ کال سےقبل کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نےامریکاکےساتھ اتحادختم کرنےکااعلان کیاتھا۔

Leave a reply