امریکا رفح میں بڑے پیمانے پر اسرائیلی زمینی آپریشن کی حمایت نہیں کرتا۔

0
150

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق،غزہ میں جنگ بندی پر بات چیت کرنے کے لیے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں ان کی جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے۔

عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکا حماس سے نمٹنے کے متبادل آپشنز پر غور کر رہا ہے، امریکا رفح میں بڑے پیمانے پر اسرائیلی زمینی آپریشن کی حمایت نہیں کرتا۔

غزہ جنگ کا خاتمہ چاہتےہیں تاکہ غزہ کی پٹی کے مستقبل پرکام کیاجائے، بحیرہ احمرمیں جو ہورہا ہے وہ صرف امریکی نہیں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے، ایران پرامریکا دباؤ ڈال رہا ہےکہ وہ حوثیوں پراپنا اثرورسوخ استعمال کرے۔

انٹونی بلنکن کا کہنا تھاکہ حماس کو غزہ کی انسانی صورتحال کی پرواہ نہیں ورنہ وہ مذاکرات کے لیے مذید رعایتیں دیتے۔

Leave a reply