امریکا کا غیرملکی طالبعلموں کیلئے ویزا کا حصول مشکل بنانے کا فیصلہ

امریکاجا کر تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر،امریکا نے تنقید کرنیوالے غیر ملکی طالبعلموں کیلئے ویزے کا حصول مشکل بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
امریکی وزیر خارجہ نے سٹوڈنٹ ویزا کیلئے درخواستیں دینے والوں کی چھان بین زیادہ سخت کرنے کا حکم دیدیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مارکو روبیو نے بیرون ملک امریکی سفارتکاروں کو حکم دیا ہے کہ وہ سٹوڈنٹ اور دیگر اقسام کے ویزوں کیلئے درخواست دینے والوں کے سوشل میڈیا مواد کی چھان بین کریں، سفارتی مشنز کو ہدایات پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ویزا درخواست دینے والوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ چیک ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق اس عمل کا مقصد امریکا پر تنقید کرنیوالوں کو امریکا میں داخلے سے روکنا ہے۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے یہ ہدایات 25 مارچ کو سفارتی مشنز کو بھیجے گئے، ایک طویل مراسلے میں دی گئی ہیں۔
کانگو:کشتی حادثےمیں ہلاکتوں کی تعداد148تک پہنچ گئی
اپریل 19, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
190ملین پاؤنڈریفرنس:آخری گواہ پرجرح مکمل
اگست 23, 2024 -
وفاقی کابینہ میں پیش کردہ حج پالیسی 2025 کی تفصیلات
نومبر 7, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔