
پاکستانی فضائی مسافروں کیلئے خوشخبری، امریکا کیلئے پاکستانی پروازوں کی بحالی کے معاملے میں اہم پیشرفت، امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کومتعلقہ فیس کی مد میں 75 ہزار ڈالرادا کردیے گئے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایف اے اے کی 5 رکنی ٹیم کی حتمی کلیئرنس کیلئے مارچ میں آمدمتوقع ہے ۔ فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی پروازوں کی کیٹیگری سی اے ون سے ٹو کر دی تھی، فیس پاکستانی پروازوں کی کیٹیگری سی اے ون میں بحالی کی مد میں ادا کی گئی ۔
پروازوں کی حتمی کلیئرنس کیلئےسول ایوی ایشن اتھارٹی نے متعلقہ دستاویزات تیارکرلیں ہیں ، پابندی کے خاتمےپرامریکی شہر،نیویارک،شکاگو،ہیوسٹن کی پی آئی اے پروازیں بحال ہوں گی، ٹیم کی کلئیرنس کے بعد امریکا کیلئے قومی ایئر لائن پی آئی اے براہِ راست پروازیں آپریٹ کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں قومی ایئر لائن امریکا کیلئے پروازیں مانچسٹر کے راستے آپریٹ کرتی تھی ، پابندی کے خاتمے پر دو سال بعد امریکا کیلئے پی آئی اے پروازیں آپریٹ کرے گی۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تیسرےروزبھی اضافہ
فروری 21, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
تحریک انصاف کا دھاندلی کیخلاف احتجاج
اپریل 26, 2024 -
محکمہ موسمیات کی جانب سے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
اپریل 18, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔