امریکہ:برفانی طوفان کی تباہ کاریاں جاری،4افرادہلاک،31زخمی

0
5

امریکہ میں برفانی طوفان کی تباہ کاریاں جاری،مختلف حادثات میں 4افرادہلاک جبکہ 31زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق طوفان کےباعث میسوری میں 356حادثات رپورٹ ہوئے جن میں 2افرادہلاک جبکہ 31زخمی ہوئے۔ امریکی ریاست کنساس میں بھی2افرادہلاک ہوئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق اوہائیومیں8.4انچ برفباری نے1977میں قائم 6.9انچ کاریکارڈتوڑدیا،سیکڑوں پروازیں منسوخ اورتاخیرکاشکارہوئی،سکولزبندکردیےگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق کینساس،میسوری،واشنگٹن ڈی سی اورنیوجری سمیت متعددریاستوں میں ہنگامی حالت نافذکردی گئی۔

Leave a reply