امریکہ:برفانی طوفان کی وارننگ جاری،بجلی نظام متاثرہونےکاخدشہ

0
6

امریکہ کی 4ریاستوں میں برفانی طوفان کی وارننگ جاری کر دی گئی،جبکہ طوفان کےباعث بجلی نظا م متاثرہونےکاخدشہ بھی ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق امریکہ کی4ریاستوں میں نئےبرفانی طوفان کی وارننگ جاری کردی گئی۔نیویارک،ورمونٹ،کولوراڈواوروومنگ کےرہائشیوں کیلئےسفری وارننگ بھی جاری کی گئی۔
امریکی محکمہ موسمیات کےمطابق امریکی ریاستوں میں جمعہ تک ڈیڑھ فٹ تک برف باری کاامکان ہے ،70میل فی گھنٹہ کی رفتارسےچلنےوالی برفانی ہواؤں سےبجلی کانظام متاثرہوسکتاہے،نیویارک میں سینٹ لارنس ،فزینکلن اورکلنٹن جیسی کاؤنٹیزاس طوفان کی زدمیں ہیں۔

Leave a reply