امریکی بیکری مالکن کا لاکھوں مالیت کاہیرا کوکیز میں کھو گیا

0
77

پاکستان ٹوڈے:امریکی بیکری مالکن کا لاکھوں مالیت کاہیرا کوکیز میں کھو گیا ۔ مالکن نے گاہکوں کو کوکیز احتیاط کے ساتھ کھانے اور ہیرا واپس کرنے کی درخواست کردی ۔

تفصیلات کے مطابق کنساس میں واقع ایک مشہور دکان سس سویٹس کوکیز اینڈ کیفے کی مالکن "سس” منرو نے بتایا کہ میں اپنی منگنی کی انگوٹھی گزشتہ 40 سال سے پہنتی ہوں جس پر 4ہزار ڈالر مالیت کا ایک قیمتی ہیرا جڑا ہے لیکن گزشتہ روز میری نظر جب اچانک انگوٹھی کی طرف گئی تو منگنی کی انگوٹھی کے درمیان جڑا ہیرا اس وقت غائب تھا جب میں اپنی بیکری میں کوکیز بنا رہی تھی۔

"سس” منرو کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز میری انگوٹھی میں جڑا قیمتی ہیرا کہیں گم ہوگیا لیکن مجھے فوری طور پر اس کا احساس نہیں ہوا تاہم بعد میں مجھے یاد آیا کہ جب میں کوکیز کیلئے آٹا گوندھ رہی تھی اس وقت یہ ہیرا انگوٹھی میں موجود تھا تاہم کچھ دیر بعد میں نے انگوٹھی کی طرف دیکھا تو ہیرا اس میں موجود نہ تھا جس پر میں نے باورچی خانے کی تلاشی لی ، ادھر ادھر دیکھا تاہم ہیرے کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔

سس منرو کا خیال ہے کہ یہ اس کوکیز کے آٹے میں گرا جو وہ بنا رہی تھیں اور بعد میں ان کوکیز کو فروخت بھی کردیا گیا – بیکری مالکن نے گاہکوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ہماری بیکری سے خریدی گئی کوکیز کو احتیاط سے کھائیں کیونکہ ان میں سے کسی ایک کوکی میں ہیرا موجود ہے ۔ انہوں نے صارفین سے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کو یہ ہیرا مل جائے تو وہ اسے لوٹادیں کیونکہ یہ میرے لئے یادگار نشانی ہے۔

Leave a reply