سام سنگ کے صارفین کیلئے خوشخبری

0
23

سام سنگ موبائل استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری، کورین کمپنی نے اپنی متعدد پرانی ڈیوائسز میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق اسمارٹ فونز اور ڈیوائسز تیار کرنے والی جنوبی کورین کمپنی سام سنگ نے اپنی متعدد پرانی ڈیوائسز میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے ۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق آئندہ ماہ مئی تک سافٹ ویئر اپڈیٹ کے ذریعے مختلف ڈیوائسز کو اے آئی ٹولز کے فیچرز فراہم کردیئے جائیں گے۔

کمپنی نہ صرف رواں برس بلکہ 2021 میں بھی متعارف کرائی گئی ڈیوائسز میں اے آئی ٹول فیچرز دے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سام سنگ کی جانب سے ایس 21، ایس 22، اور ایس 23 سمیت ان سیریز کے تمام فونز اور لیپ ٹاپس اور ٹیبلیٹس میں بھی اے آئی فیچرز فراہم کرے گی۔

فیچرز کے تحت کمپنی گزشتہ تین سال کے دوران پیش کی جانے والی ڈیوائسز میں گلیکسی اے آئی فیچرز پیش کرے گی جو کہ اب نئی ڈیوائسز میں موجود ہوتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی مختلف ڈیوائسز کو مختلف اے آئی ٹولز فراہم کرے گی تاہم بعض ڈیوائسز کو اپڈیٹ اور بہترین اے آئی فیچرز تک رسائی نہیں دی جائے گی اور کمپنی ممکنہ طور پر آئندہ ماہ مئی تک سافٹ ویئر اپڈیٹ کے ذریعے اے آئی ٹولز پیش کرے گی۔

Leave a reply