امریکی تاریخ کی تباہ کن آگ نےتباہی مچادی،24افرادہلاک،درجنوں زخمی

0
20

امریکی تاریخ کی تباہ کن آگ نےتباہی مچادی،،24افرادہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں 7روزقبل لگنےوالی آگ پرتاحال قابونہ پایاجاسکا،آگ سے40ہزارایکڑرقبہ جل کرراکھ ہوگیا،13ہزارسےزائدگھرجل کرخاکستر ہوگئے،جبکہ آگ سےجلنے والارقبہ پیرس سےبڑاہے۔خوفناک آتشزدگی کےباعث 24افرادہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق امریکی تاریخ کی تباہ کن آگ سےایک لاکھ لوگ نقل مکانی پرمجبورہوگئے،لاس اینجلس کےجنگلات میں لگی آگ مسلسل پھیل رہی ہے، تیزہواؤں کی وجہ سے آگ بجھانےکی کوشش ناکام ثابت ہورہی ہیں۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق آگ بجھانےکےآپریشن میں14ہزار فائر فائٹرز حصےلےرہےہیں،سیکڑوں فائرانجن،واٹرٹینکر،84طیارےآگ پرقابو پانے میں مصروف ہیں۔ کینیڈااور میکسیکو کیساتھ8دیگرریاستوں کے فائر فائٹرز ریسکیو میں مصروف ہیں۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق تیزہواؤں نےآگ بجھانےکی پیش رفت کوخطرےمیں ڈال دیا،7روز بعد فائر فائٹرز صرف11فیصدآگ پرقابوپاسکے،آگ پرمکمل قابو پانےمیں کئی ہفتےلگ سکتےہیں،ڈیڑھ لاکھ افراد شہر چھوڑگئےاورمزیدایک لاکھ60ہزارکوانخلاکی وارننگ جاری کردی گئی،آگ سےمتاثرہ علاقوں میں لوٹ مارکےکیس میں 10افرادکوگرفتارکرلیاگیا۔

Leave a reply