امریکی تاریخ کی خوفناک آگ کی تباہ کاریاں،26افرادہلاک،متعددلاپتہ

امریکی تاریخ کی خوفناک آتشزدگی کی تباہ کاریاں جاری ہیں،آگ میں جھلس کر26افرادہلاک جبکہ 31لاپتہ ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں10روزقبل لگنےوالی آگ پرتاحال قابونہ پایاجاسکا، تیزہواؤں کےباعث آگ مزیدپھیلنےکاخدشہ بڑھنےلگا۔آگ سے40ہزار ایکڑر قبہ جل کرراکھ ہوگیا۔ کروڑوں ڈالرکاسامان جل کرخاکسترہوگیا۔
امریکی حکام کاکہناہےکہ لاس اینجلس میں اگلےہفتےتیزہواؤں سےآگ دوبارہ بھڑک سکتی ہے،آگ سےاب تک 26افرادہلاک ہوچکےہیں جبکہ 31لاپتہ ہیں،آتشزدگی کےباعث مزیدہلاکتوں کاخدشہ ہے۔
حکام کامزیدکہناہےکہ آگ پر55فیصدتک قابوپالیا،مکینوں کی گھروں میں واپسی ابھی ممکن نہیں،اگلےہفتےہواؤں کارخ دیکھ کرمکینوں کی گھروں میں واپسی کافیصلہ کیاجائےگا،آگ سےمتاثرہ پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق آگ بجھانےکےآپریشن میں14ہزار فائر فائٹرز حصےلےرہےہیں،سیکڑوں فائرانجن،واٹرٹینکر،84طیارےآگ پرقابو پانے میں مصروف ہیں۔ کینیڈااور میکسیکو کیساتھ8دیگرریاستوں کے فائر فائٹرز ریسکیو میں مصروف ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
چین کونہیں امریکہ کودنیاکی قیادت کرنی ہے،جوبائیڈن
جنوری 16, 2025 -
دھنداندھادھند:موٹرویزمختلف مقامات سےبند
نومبر 13, 2024 -
یوٹیوب نےمتعددفیچرزمتعارف کروادئیے
جولائی 15, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔