امریکی خلائی ادارے کا ایلینز کی تلاش کا مشن

0
75

دنیا بھر کی خلائی ایجنسیوں کو ابھی تک اس سوال کا جواب نہیں مل پایا ہے کہ ایلینز حقیقت میں موجود ہیں بھی یا نہیں، مگر اب ناسا کے سائنسدانوں کا ایلینز سے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق امریکہ کی واشنگٹن یونیورسٹی کے محققین کے مطابق مشتری کے چاند ’یوروپا‘ پر ایلین موجودگی کا امکان ہے اور ان کا پتہ لگانے کے لیے ناسا ایک مشن شروع کررہا ہے جو 2030 تک مکمل ہو جائے گا۔

ناسا رواں سال اکتوبر میں ‘یوروپا کلیپر’ نامی خلائی جہاز خلا میں بھیجنےکا ارادہ رکتھا ہے جس کی تیاری پر 178 ملین ڈالر یعنی تقریباً 1500 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں اور یہ جہاز مشتری کے چاند یوروپا تک پہنچنے کے لیے ساڑھے پانچ سال کا سفر طے کرے گا ۔

جدید آلات سے لیس یہ خلائی جہاز یوروپا کے چاند کے سمندروں سے نکلنے والے برف کے چھوٹے ذرات میں زندگی کی موجودگی کا پتا لگائے گا ۔

سائنسدانوں کے مطابق یوروپا چاند پر سمندرموجود ہیں جن پر برف کی موٹی چادر بچھی ہوئی ہےاور اگر یہاں ایلین ہوں گے تو وہ چھوٹے جرثوموں یا بیکٹیریا کی صورت میں موجود ہوں گے ۔

Leave a reply