امریکی ریاست کیلی فورنیامیں زلزلےکےشدیدجھٹکے

0
16

امریکی ریاست کیلی فورنیامیں زلزلےکےشدیدجھٹکےمحسوس کئےگئے،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
امریکی میڈیاکےمطابق ریکٹرسکیل پرزلزلےکی شدت7اورگہرائی 10کلو میٹر ریکارڈکی گئی،زلزلےکےبعدسونامی وارننگ جاری کردی گئی،سونامی کےپیش نظرشہریوں کوساحل سےدوررہنےکےاحکامات جاری کردئیےگئے۔
امریکی میڈیاکےمطابق سان فرانسیسکوکی آبادی کوبھی سونامی وارننگ جاری کردی گئی،امریکی مغربی ساحل کی50لاکھ کی آبادی سونامی سےمتاثرہونےکاخدشہ ہے۔
امریکی میڈیاکےمطابق زلزلےسےعمارتیں لرزاُٹھیں جس کےباعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،لوگ عمارتوں سےباہرنکل آئے۔ابھی تک کسی قسم کےجانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

Leave a reply