کس حالت میں روزہ نہ رکھنا یا توڑنا جائز ہے؟

0
104

روزہ توڑنا کس حالت میں فرض اور واجب ہے اور کس حالت میں جائز ہے ۔
رمضان شریف کے روزے ہر عاقل، بالغ مسلمان پر فرض ہیں، اور کسی صحیح عذر کے بغیر روزہ نہ رکھنا یا توڑنا حرام ہے۔ اگر کوئی شخص سفر شرعی میں ہو، تو اس کے لیے روزہ توڑنا یا نہ رکھنا جا ئز ہے، بعد میں ان روزوں کی قضا لازم ہے۔
شدید بیماری میں روزہ نہ رکھناچھوڑناجائزمگرتندرستی پرقضاہوگی۔حاملہ عورت کو اگر روزہ رکھنے سے اپنی جان یا بچے کی جان کا خوف ہو تو اس کے لیے روزہ نہ رکھنا یا توڑنا جائز ہے ،صحت کے بعد ان روزوں کی قضا کرنا ضروری ہو گا، البتہ کفارہ لازم نہیں ہو گا۔
نہ کھانے اور پینے سے ہلاکت یا عقل کے نقصان کا اندیشہ ہو تو اس صورت میں روزہ توڑنا جائز ہے البتہ بعد میں قضا لازم ہے، کفارہ نہیں ہے۔

Leave a reply