اس وقت ملک میں افراتفری اور بے چینی کا عالم ہے ،میاں صداقت مجید

0
102

سینئر وائس چیئرمین امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پنجاب میاں صداقت مجید نےکہاہےکہ اس وقت ملک میں افراتفری اور بے چینی کا عالم ہے۔
امن اور بھائی چارے کا پیغام لے کر سینئر وائس چیئرمین امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پنجاب میاں صداقت مجید کراچی پہنچ گئے۔کراچی میں وہ مختلف طبقہ فکر کے لوگوں سے ملاقات کریں گے اور ملک میں پھیلی بے چینی اور دہشت گردی کے خاتمے پر بریفننگ دیں گے ۔
اس حوالے سے میاں صداقت مجید کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں افراتفری اور بے چینی کا عالم ہے میں اپنی ٹیم کے ہمراہ خاص طور پر رمضان المبارک کے با برکت مہینے میں کراچی کے دورے پر آیا ہوں ،یہاں محکمہ پولیس،علاقائی کمیٹیوں اور حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کی جائیں گی ان ملاقاتوں میں ملک میں امن وسکون کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی ۔
ان کامزیدکہناتھاکہ امن کمیٹی کا کام ہے کہ وہ پورے پاکستان کی عوام اور اداروں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرے اور ملک میں پھیلی بے چینی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنا قلیدی کردار ادا کرے۔

Leave a reply