ایران پر تازه امریکی حملے 4 افراد شہید، متعدد زخمی

0
7

ایران کے مختلف شہروں پر تازہ امریکی حملے، 4 افراد شہید، متعدد زخمی ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے مختلف شہروں میں امریکی حملوں اور دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
صوبہ خوزستان کے شہر اہواز کے قریب میزائل حملے میں 4 افراد شہید اور 5 زخمی ہوئے، جبکہ خرم آباد اور بندر عباس میں بھی متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ادھر امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مسلسل 13ویں رات ایران میں فوجی اہداف، ڈرون تنصیبات، مواصلاتی مراکز اور بحری صلاحیتوں کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے جوابی کارروائی کے تحت بحرین اور اردن میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملوں کی نئی لہر شروع کر دی ہے۔

Leave a reply