امریکی صدارتی الیکشن کےنتائج کاسلسلہ جاری،ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈٹرمپ اورڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوارکملاہیرس میں کانٹےکامقابلہ ہے۔ٹرمپ 232الیکٹورل ووٹ لےکرآگےجبکہ کملا ہیرس216الیکٹورل ووٹوں کےساتھ دوسرےنمبرموجودہیں۔
کون ہوگاوائٹ ہاؤس کااگلارہائشی ،ریپبلکن امیدوارڈونلڈٹرمپ کے سرپر امریکہ کی صدارتی کاتاج سجے گایاپھرڈیموکریٹ امیدوارکملاہیرس میدان مارے گئیں۔دونوں امیدواروں کےدرمیان امریکہ کی صدارت کےلئے کانٹےکامقابلہ ہے۔
فاکس نیوزکےمطابق ٹرمپ232الیکٹورل ووٹ کےساتھ آگےجبکہ کملاہیرس نےبھی216ووٹ حاصل کرلیے،امریکی ایوان نمائندگان میں ر ی پبلکنز کو 176ڈیموکریٹس کو138نشستیں مل گئیں۔امریکی سینیٹ میں ایک بارپھرری پبلکنزنےواضح اکثریت حاصل کرلی،امریکی سینیٹ میں ری پبلکنز51نشستیں لینےمیں کامیاب جبکہ امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی42نشستیں ہوگئیں۔
7سوئنگ ریاستوں میں سےایک ریاست شمالی کیرولائنامیں ٹرمپ کامیاب جبکہ پنیسلوینیامیں سافٹ ویئرمیں خرابی اورکیمبریاکاؤنٹی میں ہاتھوں سے گنتی جاری ہے،امریکی ریاست جارجیااورایریزونامیں ٹرمپ اور کملامیں کانٹےکامقابلہ ہے،امریکی سوئنگ ریاست نیواڈامیں ڈونلڈٹرمپ نےکملاہیرس پربرتری حاصل کرلی ۔امریکہ کی متعددریاستوں میں نتائج آنےکاسلسلہ جاری ہے۔
وائٹ ہاؤس کےسامنےٹرمپ کےحامیوں کاجشن،سیکیورٹی مزیدسخت کردی گئی،ٹرمپ کےحامیوں نےوائٹ ہاؤس کےسامنےجیت کے نعرے لگائے ،ڈونلڈٹرمپ کی ایک اورسوئنگ ریاست میں کامیابی ہوگئی،ٹرمپ نےسوئنگ ریاست جارجیاکامیدان بھی مارلیا،ٹرمپ نے7سوئنگ ریاستوں میں سے2میں کامیابی حاصل کرلی،سوئنگ ریاست جارجیااورشمالی کیرولامیں ٹرمپ کامیاب ہوگئے۔
ٹرمپ نےانوکھااعزازاپنےنام کرلیا
نومبر 21, 2024برطانیہ میں شدیدبرفباری اور سردی، ہر طرف سفیدی چھا گئی
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
روپےکےمقابلےمیں ڈالرکی قیمت میں اضافہ
نومبر 6, 2024 -
روپےکےمقابلےمیں ڈالرگراوٹ کاشکار
اگست 16, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔