امریکی صدارتی انتخابات:کملاہیرس کےکاغذات نامزدگی جمع

0
32

کملا ہیرس نے امریکی صدارتی امیدوار کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔
غیرملکی میڈیاکی رپورٹ کےمطابق سابق امریکی صدر بارک اوباما کی حمایت کےبعد59سالہ کملاہیرس نےصدارتی الیکشن میں حصہ لینےکےلئےباضابطہ دستخط شدہ کاغذات جمع کرادیے۔امریکا کی نائب صدر اور ڈیموکریٹک کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سابق(ٹویٹر)پر اپنے کاغذات جمع کرانے کا اعلان کیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق صدارتی امیدوارکملا ہیرس نے اپنی پوسٹ میں کاغذات پر دستخط کرتی تصویر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے باضابطہ طور پر امریکی صدر کے امیدوار کے کاغذات پر دستخط کردیے ہیں، میں ہر ایک ووٹ لینے کے لیے سخت محنت کروں گی اور نومبر میں ہمارے لوگوں کی طاقتور مہم کامیاب ہوگی۔
کملا ہیرس نے صدر جوبائیڈن کی جانب سے صدارتی امیدوار کی دوڑ سے باہر نکلنے کے اعلان کے بعد اپنی مہم کا آغاز کیا تھا جبکہ امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی صدارتی امیدوار کے لیے کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
امریکا میں 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی الیکشن میں اگر کملا ہیرس کامیاب ہوئیں تو وہ نہ صرف امریکا کی پہلی خاتون صدر ہوں گی بلکہ صدارتی دفتر سنبھالنے والی پہلی انڈین امریکن بھی ہوں گی۔
واضح رہےکہ امریکامیں ہرچارسال بعدصدارتی انتخابات ہوتےہیں،اس سال کولیپ کاسال کہاجاتاہے،امریکا میں 150 سال سے 2 ہی پارٹیوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا ہے۔ ان میں سے ایک ریپبلکن پارٹی ہے جسے گرینڈ اولڈ پارٹی یا جی او پی بھی کہا جاتا ہے۔ اس پارٹی کا حلقہ اثر زیادہ تر امیر لوگ ہیں۔ جبکہ دوسری بڑی سیاسی جماعت ڈیموکریٹس ہے ۔ اس کے علاوہ بھی چند چھوٹی پارٹیاں ہیں جن میں گرین پارٹی بھی شامل ہے لیکن انہیں کبھی بھی عوامی سطح پر مقبولیت حاصل نہیں ہوسکی۔

Leave a reply