امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ عوام کملا ہیرس کو کسی صورت صدر منتخب نہیں کریں گے۔
امریکامیں ہرچارسال بعدصدارتی انتخابات ہوتےہیں،اس سال کولیپ کاسال کہاجاتاہے،امریکا میں 150 سال سے 2 ہی پارٹیوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا ہے۔ ان میں سے ایک ریپبلکن پارٹی ہے جسے گرینڈ اولڈ پارٹی یا جی او پی بھی کہا جاتا ہے۔ اس پارٹی کا حلقہ اثر زیادہ تر امیر لوگ ہیں۔ جبکہ دوسری بڑی سیاسی جماعت ڈیموکریٹس ہے ۔ اس کے علاوہ بھی چند چھوٹی پارٹیاں ہیں جن میں گرین پارٹی بھی شامل ہے لیکن انہیں کبھی بھی عوامی سطح پر مقبولیت حاصل نہیں ہوسکی۔
کولراڈو میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتےہوئے امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کاکہناتھاکہ غیر قانونی امیگرینٹس کےساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ غیر قانونی امیگرینٹس سے ملک کو صاف کیا جائے گا۔عوام کملا ہیرس کو کسی صورت صدر منتخب نہیں کریں گے۔
ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی شہری یا قانون نافذ کرنیوالے اہلکار کو قتل کرنیوالے مائیگرینٹ کو سزائے موت دی جائے گی۔
امریکی صدارتی انتخابات میں اب محض ایک ماہ باقی رہ گیا ہے اور اس دوران ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔