ہمیں امریکا کی ممکنہ زمینی کارروائی کا کوئی خوف نہیں،عباس عراقچی

0
104

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا پر اعتماد کی سطح صفر ہو چکی ہے اور موجودہ حالات میں مذاکرات سے کسی مثبت نتیجے کی توقع نہیں ہے۔
الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران کو امریکا کی جانب سے کسی قسم کی سنجیدگی نظر نہیں آ رہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر کوئی یقین نہیں کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کسی نتیجے تک پہنچیں گے، اعتماد کی سطح بالکل صفر ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کو امریکا کی ممکنہ زمینی کارروائی کا کوئی خوف نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ان کا انتظار کر رہے ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ وہ ایسی جرات کریں گے، کیونکہ ان کے لیے سخت ردعمل تیار ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے یہ جنگ شروع نہیں کی بلکہ اپنے دفاع میں اقدامات کیے ہیں اور پوری طاقت کے ساتھ اپنا دفاع جاری رکھے ہوئے ہے۔

Leave a reply