امریکی صدرکاجوہری مذاکرات کیلئےایران کوخط موصول

0
3

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاجوہری مذاکرات کےلئےایران کوخط موصول ہوگیا،متحدہ عرب کےصدارتی مشیرنےٹرمپ کاخط پہنچایا۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاجوہری مذاکرات پرخط ایران کوپہنچادیاگیا،خط متحدہ عرب کےصدارتی مشیرنےپہنچایا،انورقرقاش نےتہران میں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سےملاقات میں خط پہنچایا۔
ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کاخط پرردعمل دیتےہوئےکہناتھاکہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کامذاکرات کامطالبہ دھوکاہے۔
ایرانی صدرمسعودپیزشکیان کاکہناتھاکہ امریکاکےاحکامات اوردھمکیاں قبول نہیں۔
دوسری جانب ایران کےجوہری پروگرام پرچین کی صدارت میں اجلاس جمعہ کوہوگا،ایران ،روس اورچین کےنائب وزیرخارجہ سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے،ایران کےجوہری پروگرام سےمتعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کااجلاس بھی جمعہ کوطلب کرلیاگیا۔
ایران کی جانب سےیورینیم کےذخیرےمیں توسیع کےحوالےسےبات کی جائےگی۔

Leave a reply