امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کی دیسی انداز سوشل میڈیا پر مقبول

0
201

(پاکستان ٹوڈے) غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی اور ان کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کے ’پری ویڈیگ ایونٹ‘میں اپنے شوہر جیرڈ کشنر اور بیٹی عربیلا روز کشنر کے ساتھ شریک ہوئیں۔

آننت امبانی کے’پری ویڈیگ ایونٹ‘ کے دوران اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ لی گئی چند تصاویر کو شیئر کیا۔

آننت امبانی کی شادی کی تقریبات کے موقع پر لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اُن کا کہنا تھا کہ ’بھارت میں پہلی رات بہت شاندار تھی!‘

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کی جانب سے شیئر کی گئی اس پوسٹ کو صارفین کی جانب سے اب تک 2 لاکھ سے زائد لائیکس مل چکے ہیں۔

Leave a reply