امیربالاج قتل کیس کامرکزی ملزم طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلےمیں ہلاک

امیربالاج قتل کیس کامرکزی ملزم طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلےمیں ماراگیا۔
سی سی ڈی ذرائع کےمطابق مقابلہ رحیم یارخان کےعلاقےکوٹ سبزل میں ہوا،طیفی بٹ کوانٹرپول کے ذریعےدبئی سے گرفتار کرکےکراچی لایاگیاتھا،سی سی ڈی تفتیش کےلئےبذریعہ سڑک لاہورمنتقل کررہی تھی کہ طیفی بٹ کےساتھیوں نےحملہ کردیا۔
ذرائع کاکہناہےکہ ڈی ایس پی سی سی ڈی سیدحسین حیدراوردیگرپولیس اہلکار اشتہاری طیفی بٹ کولارہے تھے،طیفی بٹ کودوگاڑیوں کی مددسےملزمان نےسی سی ڈی کی حراست سےفرارکرایا،صادق آبادپولیس نےپیچھاکیااورمبینہ مقابلےمیں طیفی بٹ ہلاک ہوا،طیفی بٹ کی لاش ٹی ایچ کیوہسپتال صادق آبادمنتقل کردی گئی۔
ذرائع کابتاناہےکہ سی سی ڈی اہلکارسرکاری گاڑی میں موجودتھے،ڈرائیورنورعلی زخمی ہوا، سنجرپور بائی پاس پر2گاڑیوں نےمبینہ طورپرحملہ کیا،7سے8افرادنےطیفی بٹ کوچھڑانےکےلئےاندھادھندفائرنگ کی،ساتھیوں کی فائرنگ سےڈرائیورنورعلی دائیں بازوپرگولی لگنےسےزخمی ہوا۔
ملزمان طیفی بٹ کوچک 32این کی سڑک پرلےگئے،سی سی ڈی اہلکاروں پرحملےاورطیفی بٹ کے فرار کامقدمہ تھانہ کوٹ سبزل میں درج کیاگیا،مقدمہ ڈی ایس پی سی سی ڈی سیدحسین حیدرکی مدعیت میں درج کیاگیا۔
واضح رہےکہ امیر بالاج ٹیپو کوچوہنگ کےعلاقےمیں شادی کی تقریب میں فائرنگ کرکےقتل کیاگیاتھا۔جس کےمقدمےمیں گوگی بٹ نےگرفتاری دی تھی،جےآئی ٹی نےطیفی بٹ اورگوگی بٹ کوملزم قراردیاتھا۔