انتخابات میں دھاندلی:سپریم کورٹ نےعدم پیروی پردرخواستیں خارج کردیں
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 8 فروری 2024ء کے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق 3 درخواستیں عدم پیروی پر خارج کر دیں۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے8 فروری 2024ء کے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔درخواست گزار قیوم خان، محمود اختر اور میاں شبیر عدالت پیش نہیں ہوئے۔
تینوں درخواست گزاروں نے عام انتخابات 2024ء میں مبینہ دھاندلی پر درخواستیں دائر کی تھیں۔
دوسری جانب آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی 8 فروری 2024ء کے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف کیس کی سماعت موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کر دی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔
وکیل حامد خان نے کہا کہ نوٹس موصول نہیں ہوا جس کے باعث کیس کی تیاری نہیں کر سکا، موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد کیس مقرر کیا جائے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے حامد خان سے کہا کہ آپ کو نوٹس بھیجا ہوا ہے، اپنے اے او آر سے رابطے میں رہا کریں۔
سپریم کورٹ نےکیس کی مزیدسماعت موسم سرما کی تعطیلات کےبعدتک ملتوی کردی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
واٹس ایپ چیٹ میموری فیچر کب لانچ کیا جائے گا؟
اکتوبر 25, 2024 -
گولڈمیڈلسٹ ارشدندیم کی کامیابی:آرمی چیف کاخراج تحسین
اگست 16, 2024 -
روس کافوجی ہیلی کاپٹرگرکرتباہ:عملےکےتمام افرادہلاک
جولائی 25, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔