انتخابی ریلی کےدوران ٹرمپ قاتلانہ حملےمیں زخمی
سابق امریکی صدرڈونلڈپرمپ قاتلانہ حملےمیں زخمی ہو گئےجبکہ جوابی کارروائی میں حملہ آوربھی ہلاک ہوگیا۔
امریکی ریاست پنسلوانیامیں فائرنگ کےواقعہ میں سابق صدرڈنلڈٹرمپ زخمی ہوگئےسیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی میں حملہ آوربھی ہلاک ہوگیا۔ٹرمپ نےایک انتخابی جلسےمیں خطاب کرناتھا۔
ری پبلکن رہنمانےاپنی انتخابی مہم میں اپنےنائب صدرکےامیدوارکااعلان کرناتھا۔کہ اس دوران ریلی میں اچانک گولیوں کی آوازگونجی جس سےٹرمپ کان کےپاس گولی گزرنےسےزخمی ہوگئےان کےکا ن اورمنہ پرخون نظرآرہاتھااورریلی میں بھگدڑمچ گئی۔سیکیورٹی اداروں نے فوری کارروائی کرتےہوئےحملہ آوارکوبھی موقع پرہلاک کردیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ سیکرٹ سروس کے حصار کے دوران بھی عوام کو دیکھ کر بار بار مُکہ لہراتے رہے۔
کاؤنٹی پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ ریلی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا ہے، خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ترجمان اسٹیون چیونگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ٹھیک ہیں اور ایک مقامی طبی مرکز میں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔
ترجمان اسٹیون چیونگ کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے اس گھناؤنے واقعے کے دوران فوری کارروائی کرنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور امدادی اداروں کا شکریہ ادا کیا۔
ان کامزیدکہناتھاکہ فائرنگ کےحوالےسےایک تحقیقات جاری ہےاورحملےکےحوالےسےدستیاب ہونےپرمزیدمعلومات جاری کی جائیں گی۔
ٹرمپ نےانوکھااعزازاپنےنام کرلیا
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اسلام آباد بار کونسل کے عہدیداروں کی میڈیا سے گفتگو
مارچ 27, 2024 -
کرینہ کپورکامیرج سرٹیفکیٹ وائرل،مداح پریشان
اکتوبر 21, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔