انتظارکی گھڑیاں ختم:اداکارہ کبریٰ خان اورگوہررشیدنے شادی کااعلان کردیا

0
19

انتظارکی گھڑیاں ختم ہوئیں،پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہررشید نےبلآخر شادی کااعلان کردیا۔
گزشتہ کچھ عرصےسےدونوں کی شادی کی خبریں سوشل میڈیاپرگردش کررہی تھیں،بلآخرخبریں سچ ثابت ہوگئیں۔
اداکارہ کبریٰ خان اوراداکارگوہررشیددونوں کی دوستی کافی مشہورومعروف ہےمگردونوں کی شادی کی خبریں کچھ عرصےسےسوشل میڈیاکی زینت بنی ہوئی تھیں،جس پردونوں کی جانب سےخاموشی اختیارکی گئی تھی،اب دونوں نےخاموشی توڑدی ہے۔اوراپنی شادی کاباقاعدہ اعلان کردیاہے۔ دونوں نے انوکھے انداز میں اپنی شادی کا اعلان کیا۔
کبریٰ خان اور گوہر رشید نے اپنےفوٹواینڈویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آفیشل اکاؤنٹ سے ویڈیو پوسٹ کی جس میں ہمایوں سعید، عاصم اظہر اور اذان سمیع خان سمیت دیگر شخصیات شادی کا پوچھ رہی ہیں۔
ویڈیو کے آخر میں کبریٰ اور گوہر رشید آتے ہیں اور مسکراتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کرتے ہیں۔
کبریٰ نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ ’آپ کے پیار اور دعاؤں کے ساتھ بسم اللہ‘۔
دونوں کی شادی کب ہوگی تاحال تاریخ سامنے نہیں آئی ہیں لیکن ان کے اعلان سے دونوں کی شادی کے حوالے سے خبریں درست نکلی ہیں۔

Leave a reply