انتہائی حقیقت پسندانہ سلیکون مجسمے تیار کرنیوالی کمپنی توجہ کا مرکز
انتہائی حقیقت پسندانہ سلیکون مجسمے تیار کرنیوالی کمپنی توجہ کا مرکز بن گئی۔چینی شہر شنگھائی میں موجود انفینٹی سٹوڈیو( Infinity Studio) نہایت حیرت انگیز سلیکون مجسمے تخلیق کرنے کے حوالے سےدنیا بھر میں مشہور ہے۔
یہ کمپنی مشہور مشہور فلموں، کارٹون اور ویڈیو کرداروں پر مبنی انتہائی حقیقت پسندانہ سلیکون مجسمے تیار کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔یوں تو دنیا میں متعدد سٹوڈیوز ہیں، جو اعلیٰ معیار کے سلیکون مجسمے تیار کرتے ہیں،تاہم ماہرین کے مطابق انفینٹی سٹوڈیو سے بہتر کوئی نہیں ۔
2014 میں قائم ہونیوالی اس کمپنی نے خود کو حقیقت پسندانہ نظر آنیوالے مجسموں کیلئے وقف کیااور ڈریگن بال، بیٹ مین، ونڈر وومن اور پریڈیٹر جیسی مشہور فرنچائزز کی جانب سے لائسنس حاصل کرنے میں کمپنی کی مدد کی۔اگرچہ اس کے کچھ انتہائی متاثر کن ماڈل ہزاروں ڈالر میں فروخت ہوتے ہیں، لیکن مجسمے کی مکمل تفصیلات پر غور کریں تو یہ قیمت وصول ہوتی دکھائی دیتی ہے، کیونکہ ان مجسموں میں اعلیٰ ترین معیار کا پلاٹینم اور میڈیکل گریڈ سلیکون استعمال کیا جاتا ہے ۔
انفینٹی سٹوڈیو کے فنکار مجسموں پر چہرے کی باریک تفصیلات جیسے پسینے کی بوندوں اور یہاں تک کہ جلد کے چھیدوں کو بھی نقل کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ بالوں کے ریشے بھی ہاتھ سے لگائے جاتے ہیں، جس میں کئی دنوں کی محنت درکار ہوتی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔