انسٹاگرام صارفین کیلئے خوشخبری ۔میٹا کی زیر ملکیت مشہور فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم نےزبردست فیچر متعارف کروا دیا۔
صارفین اب انسٹاگرام کی ہر پوسٹ پر10 کی بجائے 20 تصاویر یا ویڈیوز پوسٹ کرسکیں گے۔اس سے قبل انسٹاگرام کی ایک پوسٹ پر زیادہ سے زیادہ 10 تصاویر یا ویڈیوز پوسٹ کی جاسکتی تھیں۔اس طرح کی کیروسل پوسٹس( carousel posts) کا فیچر انسٹاگرام صارفین کیلئے 2017 میں متعارف کرایا گیا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام کی جانب سے زیادہ تصاویراور ویڈیوز پوسٹ کرنے کا آپشن ٹک ٹاک کو مدنظر رکھ کیا گیا ہے۔اگرچے ٹک ٹاک کو ویڈیو شیئرنگ ایپ مانا جاتا ہے، مگر اس میں ابھی صارفین ایک وقت میں 35 تصاویر پوسٹ کرسکتے ہیں۔
درحقیقت ٹک ٹاک میں حالیہ مہینوں میں تصاویر کو پوسٹ کرنے کا رجحان بڑھا ہے۔انسٹاگرام نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا ہے کہ اس نئی اپ ڈیٹ کا مقصد صارفین کو اپنے جذبات کا اظہار کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے اور اس طرح وہ زیادہ اچھا مواد دوستوں سے شیئر کرسکیں گے۔
کمپنی کے مطابق یہ فیچر دنیا بھر میں متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور بہت جلد تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
واٹس ایپ میسنجر کیلئے نیا کار آمد اور دلچسپ فیچر متعارف
اگست 13, 2024 -
شہنشاہِ ظرافت منور ظریف کو مداحوں سے بچھڑے48 برس بیت گئے
اپریل 29, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔