فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے ’بلینڈ’ نامی فیچر متعارف کرنے کی تیاری پکڑ لی۔
رپورٹ کے مطابق ایک بلینڈ فیڈ ایسی ریلز ویڈیوز کی ریکومینڈیشنز پر مبنی ہوگی جو آپ اور آپ کا دوست ایک دوسرے سے شیئر کرتے ہوں گے یا جن ویڈیوز میں آپ کو دلچسپی ہوگی۔
اس فیڈ تک دیگر افراد کی رسائی نہیں ہوگی اور صرف 2 افراد تک محدود ہوگی، البتہ صارف اسے کسی بھی وقت چھوڑ سکے گا۔
جس میں صارفین اپنی مرضی کے مطابق فیڈ بنا سکیں گے۔ اس فیچر کے تحت انسٹاگرام صارف جب کسی دوست کو بلینڈ کیلئے مدعو کرے گا تو ایپ کی جانب سے ریلز کی ایسی فیڈ تیار کی جائے گی جو صارف اور اس کے دوست کی مشترکہ دلچسپی کے مطابق ہوگی۔
بلینڈ نامی یہ فیچر 2021 میں جاری کردہ اسپاٹیفائی نامی فیچر سے ملتا جلتا ہے جس میں صارفین کو اپنے پسندیدہ گانوں کو مشترکہ پلے لسٹ میں محفوظ کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ خیال رہے کہ بلینڈ نامی اس فیچر پر ابھی آزمائش جاری ہے اور یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا کہ یہ فیچر صارفین کو استعمال کیلئے کب دستیاب ہوگا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
صنم جاوید کی والدہ کی پنجاب اسمبلی میڈیا سے گفتگو
اپریل 2, 2024 -
نواز شریف نے سیاست چھوڑ دی ؟ مریم نواز کا ٹویٹ
فروری 15, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔