انٹربینک میں ڈالرمہنگااوپن مارکیٹ میں سستا

0
22

انٹربینک میں ڈالرمہنگاہونےسےروپےکی قدرمیں کمی ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پرانٹربینک میں ڈالر 15 پیسے اضافے کے بعد 277 روپے 80 پیسے پر بند ہوا۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کمی ہوئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 86 پیسے پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا اور کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ایک موقع پر 100 انڈیکس 980 پوائنٹس کے اضافے سے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 82 ہزار 947 کی سطح پر پہنچ گیا۔
کاروبارکےاختتام پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج100 انڈیکس 755 پوائنٹس اضافے کے بعد 82 ہزار 722 پوائنٹس پر بند ہوا۔
واضح رہےکہ کچھ دنوں سے پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے ۔

Leave a reply