انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا ترانہ جاری کردیا
لاہور:(پاکستان ٹوڈے) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے ترانے ’’آؤٹ آف دس ورلڈ‘‘ میں شان پال اور کیس نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترانے میں 8 بار کے اولمپکس گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ بھی جلوہ گر ہیں، جبکہ یوسین بولٹ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سفیر بھی دکھائیدیتے ہیں۔ترانے میں کرس گیل، شیونارائن چندرپال اور دیگر کیریبین پرسنالٹیز بھی موجود ہیں۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ترانے کی ریلیز سے ورلڈ کپ کا جوش و خروش بڑھے گا۔اس کےعلاوہ ویسٹ انڈیز میں ٹکٹ بوتھ کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہوگا، جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 9 جون کو ہو گا۔
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کاممکنہ شیڈول سامنےآگیا
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔