انٹرنیٹ سروس کامعاملہ:عدالت نےجواب طلب کرلیا

0
17

انٹرنیٹ سروس سست روی کامعاملہ پشاورہائیکورٹ نےفریقین سےجواب طلب کرلیا۔
پشاورہائیکورٹ میں انٹرنیٹ سروس سست روی کےخلاف دائردرخواست پرسماعت ہوئی،جسٹس وقاراحمداورجسٹس کامران حیات پرمشتمل بینچ نےسماعت کی۔
وکیل نےموقف اختیارکیاکہ جہاں پربھی احتجاج ہورہاہو،وہاں انٹرنیٹ کوسلوکردیاجاتاہے۔
جسٹس کامران حیات نےریمارکس دئیےکہ انٹرنیٹ 2قسم کاہےایک لینڈلائن ہےوہ توکام کرتا ہے،سلوہوتاہے۔ایک موبائل کمپنیزکاانٹرنیٹ ہےجوزیادہ متاثر ہوتا ہے۔
عدالت نےکہاکہ موادسےمتعلق مکمل تفصیل آئندہ سماعت پرپیش کریں۔ہم فریقین سےجواب طلب کرتےہیں۔
عدالت نےوفاقی وزارت داخلہ اوروزارت آئی ٹی سےجواب طلب کرلیا۔

Leave a reply