انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دیکر فائنل کیلئےکوالیفائی کرلیا

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کےسیمی فائنل میں پاکستان نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملائیشیا کو شکست دیکر فائنل کےلئےکوالیفائی کرلیا۔
چین کے شہر ڈازھوانڈر18ہاکی ایشیاکپ کاسیمی فائنل پاکستان اور ملائیشیا کے مابین کھیلاگیا،پاکستان کی جانب سےپنالٹی کارنر پر پہلے عبداللہ نے گول کیا پھر شہباز حسن گول کرکے برتری دگنی کردی۔
پھر ملائیشیا نے کم بیک کیا اور اوپر نیچے تین گول کرکے پاکستان کے خلاف تین دو کی برتری حاصل کرلی جو زیادہ دیر برقرار نہ رہی اور شہباز حسن نے گول کرکے مقابلہ تین تین گول سے برابر کردیا جو مقررہ وقت تک برابر رہا۔
میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا اور پہلے تین شوٹ پر پاکستان گول کرنے میں کامیاب ہوا جبکہ ملائیشیا نے تین میں سے ایک شوٹ آؤٹ ضائع کی جس پر پاکستان کی برتری تین دو ہوگئی۔
پاکستان نے چوتھا شوٹ آؤٹ ضائع کیا تو مقابلہ ایک بار پھر برابر ہوگیا۔ حنظلہ علی نے پانچویں شوٹ آؤٹ پر گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی اور فیصلہ کن پنالٹی شوٹ پاکستان کے گول کیپر غلام مصطفیٰ نے روک کر پاکستان کو فائنل میں پہنچا دیا۔
میگاایونٹ کافائنل اتوارکوپاکستان اورجاپان کےدرمیان کھیلاجائےگا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔