انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع،نوٹیفکیشن جار ی

0
33

فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر)کی جانب انکم ٹیکس گوشوارےجمع کرانےکی تاریخ میں 14اکتوبرتک توسیع کردی گئی۔
ایف بی آرکےاعلامیےکےمطابق مالی سال 2023-2024 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع تاجر تنظیموں اورٹیکس بار ایسوسی ایشنز کے مطالبے پر کی گئی ہے۔توسیع کےبعدانکم ٹیکس گوشوارے 14 اکتوبر تک جمع کروائے جاسکتے ہیں جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔
اس سے قبل ذرائع سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع ممکن ہے جبکہ سسٹم پر لوڈ کی وجہ سے شہری ریٹرن فائل کرنے سے قاصر ہیں۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق سسٹم پر بوجھ کی وجہ سے صرف تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس ریٹرن بمشکل فائل ہوپارہے ہیں جبکہ ہیوی ڈیٹا یا بڑی فائلز والے انکم ٹیکس ریٹرن کی پراسسنگ میں مشکلات درپیش ہیں۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق اب تک 35 لاکھ سے زیادہ افراد  انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس ریٹرن کی تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

Leave a reply