انکم ٹیکس گوشوارےجمع کروانےکی تاریخ میں ایک بارپھرتوسیع

0
36

انکم ٹیکس گوشوارےجمع کروانےکی تاریخ میں ایک بارپھرتوسیع کرتےہوئے آخری تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھا دی گئی۔
انکم ٹیکس گوشوارےجمع کروانےکی تاریخ میں توسیع اس لئے کی گئی ہےکیونکہ تاجر تنظیموں، ٹیکس بار ایسو سی ایشنز نےدرخواست کی تھی کہ بینکوں کی چھٹیوں کی وجہ سےتاریخ میں اضافہ کیاجائے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 214A کے تحت کی گئی۔
واضح رہےکہ انکم ٹیکس گوشوارےجمع کروانےکی تاریخ میں دوسری مرتبہ اضافہ کیاگیاہے،پہلے انکم ٹیکس جمع کروانےکی تاریخ 30ستمبرتھی پھراُس کےبعد14اکتوبرتک توسیع کی گئی تھی جوکہ اب 31اکتوبرتک بڑھادی گئی ہے۔

Leave a reply