انگلینڈ اور ساوتھ افریقہ کے کھلاڑی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں جگہ بنانے میں ناکام

0
81

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا۔

ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی فائنل الیون میں فائنلسٹ جنوبی افریقا کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں، فائنل الیون میں بھارت کے 6، افغانستان کے 3 جب کہ ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔

بھارت کے روہت شرما ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے کپتان مقرر کیے گئے ہیں، بھارت کے سوریا کمار یادو، ہاردک پانڈیا، اکشر  پٹیل، جسپریت بمرا اور ارشدیپ سنگھ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ افغانستان کے رحمان اللہ گرباز، راشد خان،فضل الحق فاروقی، ویسٹ انڈیز کے نکولز پورن اور آسٹریلیا کے مارکوس اسٹوئنس بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں جب کہ جنوبی افریقا کے اینرخ نورکیا کو ٹیم کا بارہواں کھلاڑی رکھا گیا ہے۔
ورلڈ کپ سیمی فائنل کھیلنے والی انگلینڈ کا بھی کوئی کھلاڑی ٹیم آف ٹورنامنٹ میں جگہ نہ بناسکا

Leave a reply