اوجی ڈی سی ایل کاصوبہ سندھ میں گیس وکنڈینسیٹ کی نئی دریافت کااعلان

0
19

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (اوجی ڈی سی ایل) نےصوبہ سندھ میں گیس وکنڈینسیٹ کی نئی دریافت کااعلان کردیا۔
ترجمان اوجی ڈی سی ایل کےمطابق دریافت ضلع خیرپوربترسم ایسٹ ون ایکسپلورٹری کنویں سےہوئی، کنویں سےیومیہ22.5ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل ہوگی،نئی دریافت سےیومیہ690بیرل کنڈینسیٹ پیداوارحاصل ہوگی۔
ترجمان اوجی ڈی سی ایل کاکہناہےکہ کنویں کی کھدائی 30جون 2025کوشروع کی گئی تھی،کنویں کی گہرائی 3ہزار800میٹرتک کی گئی،نئی دریافت توانائی سپلائی وڈیمانڈکےفرق کوکم کرنےمیں مددگار ہوگی ،نئی دریافت سےملک کے ہائیڈرو کاربن ریزروزمیں اضافہ ہوگا۔
کمپنی نےپی ایس ایکس کوخط لکھاجس میں کہاگیاکہ دوڈرل اسٹیم ٹیسٹ بھی کامیابی سےمکمل کیےگئے۔

Leave a reply