اولمپئن ارشد ندیم کو سی ای او ڈسکور پاکستان ڈاکٹرقیصر رفیق کا خراج تحسین

0
56

ڈسکور پاکستان ٹی وی کے سی ای او ڈاکٹر قیصر رفیق نے پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو مقابلے میں عالمی ریکارڈ قائم کرکے گولڈ میڈل جیتنے پر فخر پاکستان فخر میاں چنوں ارشد ندیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔
ڈاکٹر قیصر رفیق جن کا تعلق بھی میاں چنوں سے ہے نے ارشد ندیم کی اس تاریخی کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں چنوں کے اس محنتی نوجوان نے نا مساعد حالات میں بغیر وسائل کے برسوں محنت کرکے پاکستان کا پرچم بلند ترین کرکے دکھایا ہے اور دوسروں کےلئے مثال قائم کی ہے۔
سی ای او ڈسکور پاکستان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ فخر پاکستان کی وطن واپسی پر ان کے شایان شان استقبال کیا جائے۔
ڈاکٹر قیصر رفیق نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے نمبر ون انفوٹینمنٹ ٹی وی ڈسکور پاکستان کی جانب سے ارشد ندیم کو بڑے اعزاز سے نوازا جائے گا۔

Leave a reply