
اوگرا نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں کے لیے گیس نرخوں میں ردو بدل کی منظوری دے دی ہے۔
قیمتوں میں تبدیلی سے متعلق سمری حتمی منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ سفارشات کے مطابق سوئی سدرن کے لیے گیس نرخوں میں 103 روپے 95 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ جبکہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے لیے گیس نرخوں میں 116 روپے 90 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
اوگرا کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن کے لیے نرخوں میں اضافے کی بڑی وجہ آر ایل این جی کی درآمد میں اضافہ ہے، اوگرا نے ایس این جی پی ایل کی گیس مینجمنٹ سے متعلق معاملات بھی وفاقی حکومت کے سامنے رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
علاوہ ازیں اوگرا نے وفاقی حکومت کو سفارش کی ہے کہ گیس کی قیمتوں کو مختلف صارف کیٹیگریز کے مطابق مقرر کیا جائے تاکہ مالی سال 2025-26 کے شارٹ فال کو مدنظر رکھتے ہوئے بہتر قیمت پالیسی تشکیل دی جا سکے۔
حتمی نوٹیفکیشن وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔
قومی بچت سکیموں پرشرح منافع میں کمی
جولائی 3, 2025قیمت میں اضافےکاخدشہ،حکومت کاچینی درآمدکرنےکافیصلہ
جولائی 2, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔