اٹھارہ دسمبر تک بارشوں اور برف باری کی پیشگوئی،ایڈوائزری جاری

0
10

اٹھارہ دسمبر تک بارشوں اور برف باری کی پیشگوئی،نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ایڈوائزری جاری کر دی۔
این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، کوہستان، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ 16 سے 18 دسمبر کے دوران برف باری کی شدت میں کمی ،تاہم سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے سیاحوں اور مسافروں سے التماس کی ہے کہ پہاڑی علاقوں کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں، جبکہ این ڈی ایم اے ممکنہ موسمی صورت حال اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کرتا رہے گا۔

Leave a reply