اپنےشہریوں کاتحفظ اولین ترجیح ہےکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،صدرمملکت

0
4

صدرمملکت آصف علی زرداری نےکہاہےکہ اپنےشہریوں کاتحفظ اولین ترجیح ہےکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اپنے بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھاکہ پاکستان کےاقدامات اپنےشہریوں کی حفاظت کےلئےہیں،پاکستان جانتاہےتشددکےمنصوبہ ساز،سہولت کا راورسرپرست کہاں ہیں۔پاکستان نےخاصی مدت تک ضبط وتحمل کامظاہرہ کیا۔دہشتگردوں کوسہولت دینےکےنتائج دنیابھرمیں بےگناہ شہری بھگتتےہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ طالبان رجیم نےدوحہ معاہدےکی خلاف ورزی کی، بین الاقوامی انتباہات کے باوجود دہشت گرد گروہوں کو مسلسل جگہ ملتی رہی، افغانستان میں حالات پچھلے دور سے بھی زیادہ تشویشناک اورغیریقینی ہوچکے ہیں اور دوحہ معاہدے کے وعدوں کے برعکس دہشت گرد عناصر کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے۔
صدرمملکت کاکہناتھاکہ سرحد پار دہشتگردی کیلئے برداشت اپنی حد کو پہنچ چکی، تشدد کے منصوبہ ساز کہیں بھی ہوں دسترس سے باہر نہیں رہیں گے۔ اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ نے متعدد گروہوں کی افغانستان میں سرگرم موجودگی کی تصدیق کی، رپورٹ کے مطابق داعش خراسان اور کالعدم ٹی ٹی پی سمیت کئی تنظیمیں افغان سرزمین استعمال کررہی ہیں۔
صدرمملکت کا مزیدکہنا تھاکہ افسوس کہ افغان حکام نے انتباہات کے باوجود کوئی قابلِ اعتبار اقدام نہیں کیا، پاکستان نے طویل عرصہ تحمل دکھایا اور کارروائیاں محدود علاقوں تک رکھیں، تشدد کے منصوبہ ساز کہیں بھی ہوں دسترس سے باہر نہیں رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن،استحکام اور تعاون پر مبنی تعلقات چاہتا ہے، امن صرف تب ممکن ہے جب دہشت گردی کےخلاف عملی اورسنجیدہ اقدامات ہوں، پاکستانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، اس حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
آصف زرداری کامزید کہنا تھاکہ افغانستان میں طالبان رجیم نے نائن الیون سے پہلے جیسی یا اس سے بھی بدترصورتحال پیدا کردی ہے، داعش خراسان، ٹی ٹی پی،القاعدہ، ایسٹرن ترکستان اسلامک موومنٹ افغانستان سے آپریٹ کررہی ہیں، جماعت انصاراللہ، اتحاد المجاہدین پاکستان اور دیگر گروہ افغانستان میں موجود ہیں۔

Leave a reply