پی ٹی آئی کااحتجاج،وزارت خزانہ نےنقصان کی رپورٹ جاری کردی

0
26

وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےکہاہےکہ اپوزیشن کی احتجاج کی کال سےروزانہ 190ارب روپے کانقصان ہوتاہے۔
وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا پی ٹی آئی احتجاج سےنقصان پرمیڈیا سے گفتگو کرتےہوئےکہناتھاکہ لاک ڈاؤن اوراحتجاج کی وجہ سےٹیکس وصولیوں میں کمی ہوتی ہے،احتجاج کےباعث کاروبارمیں رکاوٹ سےبرآمدات متاثرہوتی ہیں ،امن عامہ برقراررکھنےکےلئےسیکیورٹی پراضافی اخراجات آتےہیں۔
محمداورنگزیب کامزیدکہناتھاکہ آئی ٹی اور ٹیلی کام کےشعبےمیں ہونے والے نقصانات اس کےعلاوہ ہیں۔آئی ٹی اورٹیلی کام کی بندش سےسماجی طورپرمنفی اثر پڑتاہے۔
اُن کاکہناتھاکہ وزارت خزانہ نےاحتجاج سےنقصان پررپورٹ تیارکی ہے،محتاط اندازےکےمطابق جی ڈی پی144ارب کاروزانہ نقصان ہوتاہے،اپوزیشن کی احتجاج کی کال سےروزانہ190ارب روپےکانقصان ہوتاہے،ہڑتال کے باعث برآمدات میں کمی سےروزانہ 26ارب کانقصان ہوتاہے۔
وزیرخزانہ کامزیدکہناتھاکہ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری متاثرہونےسےروزانہ 3ارب کانقصان ہوتاہے،احتجاج کےباعث صوبوں کوہونےوالےنقصانات الگ ہیں،صوبوں کوزرعی شعبےمیں26ارب روپےکاروزانہ نقصان ہوتا ہے ،صوبوں کوصنعتی شعبےمیں ہونےوالانقصان20ارب روپےسےزیادہ ہے ۔

Leave a reply