اڈیالہ جیل کےباہرعلیمہ خان کوخاتون نےانڈاماردیا

اڈیالہ جیل کےباہربانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کوخاتون نے انڈا ماردیا۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کےخلاف توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت کےبعدعلیمہ خان نےمیڈیاسے گفتگو کرنےکی کوشش کی مگراس دوران بدمزگی تب ہوئی جب علیمہ خان پردو انڈے پھینک دئیےگئے۔
علیمہ خان پرانڈےپھینکےپرپارٹی کارکنوں نےشورشرابہ کیاجس پرایکشن لیتےہوئے پولیس نےدوخواتین کوحراست میں لےلیا۔جن کوفوری طورپراڈیالہ جیل چوکی میں منتقل کردیاگیا۔
اس سے قبل علیمہ خان سے تلخ سوالات پوچھنے پر پی ٹی آئی کارکن مشتعل ہوئے اور اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر نے شور شرابا بھی کیا جبکہ علیمہ خان سوالات کا جواب دینے کے بجائے گاڑی میں جاکر بیٹھ گئیں۔
صحافیوں سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہوا بدلی ہے، لوگوں کا غصہ اور ان کا خوف دیکھ لیں، لوگ ظلم قبول نہیں کریں گے، پولیس والے ہمیں کہہ رہے ہیں ہم تنگ پڑ گئےہیں۔