اڑنے والی کار حقیقت بن گئی:دنیا کی پہلی فلائنگ کار کی قیمت کیا ہوگی؟

0
3

اڑنے والی کار حقیقت بن گئی، فروخت  کیلئے  دستیاب دنیا کی پہلی فلائنگ کار کی قیمت کیا ہوگی؟دلچسپ اور دنگ کر دینے والی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
سلواکیہ کی کمپنی کلین وژن(Klein Visionن)نے اعلان کیا ہے کہ دنیا کی پہلی ماس پروڈکشن فلائنگ ائیر کار آئندہ برس کے آغاز میں فروخت کیلئے پیش کی جائے گی۔یہ دو نشستوں پر مشتمل جدید گاڑی ہے، جو دیکھنے میں ایک سپورٹس کار جیسی ہے۔ اڑنے والی یہ کار دو پروں کے ساتھ تیار کی گئی ہے ،جو صرف دو منٹ میں اڑان بھر سکتی ہے۔
اس کار کے پر لینڈنگ کے بعد دوبارہ باڈی میں محفوظ ہو جاتے ہیں۔ رفتار حاصل کرنے کے بعد یہ گاڑی رن وے پر دوڑتی ہے اور پھر آسمان کی طرف پرواز کر جاتی ہے۔یہ ائیر کار ایک پٹرول پر چلنے والی ہائبرڈ گاڑی ہے، جو 18ہزار فٹ کی بلندی تک دو افراد کو لے جا سکتی ہے۔ اس میں نصب پروپیلر اسے 124 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے رن وے پر دوڑنے میں مدد دیتا ہے، جبکہ ہوا میں یہ 155 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتی ہے۔
اڑنے والی کارسازکمپنی کے بانی کا کہنا ہے کہ ائیر کار ایک خواب کی تکمیل ہے، جو ذاتی ہوائی سفر کو عام لوگوں کی دسترس میں لانے کیلئے ایک انقلابی اقدام ہے۔
کمپنی کے مطابق ائیر کار کی ابتدائی قیمت 8 لاکھ ڈالرتقریباً 22 کروڑ پاکستانی روپے سے شروع ہو کر 1 ملین ڈالرتقریباً 28 کروڑ روپے تک جا سکتی ہے، جس کا انحصار انجن کی طاقت اور فیچرز پر ہوگا۔یہ فلائنگ کار تین انجن آپشنز 280، 320 اور 340 ہارس پاور کیساتھ دستیاب ہو گی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ائیر کار کے نئے ورژن ائیر کار 2پر بھی کام جاری ہے، جس کی پہلی تجرباتی پرواز ستمبر 2025 میں متوقع ہے۔

Leave a reply