اکثریت نہ ہونےکےباوجود26ویں آئینی ترمیم پاس کی گئی،بیرسٹرگوہر

0
13

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرنےکہاہےکہ اکثریت نہ ہونےکے باوجود 26ویں آئینی ترمیم پاس کی گئی۔
اسلام آبادمیں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا کہناتھا کہ عدلیہ کی آزادی اور جمہوریت کیلئےتحاریک ہائیکورٹ بارسےشروع ہوئیں،ن لیگ کی حکومت ہونےکےباوجودہم ایوان میں رہے،ہم نےکہاکوئی پرسنل ایجنڈانہیں بانی آج بھی جیل میں ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ تمام آئینی پروسیجرزاوررولزکی خلاف ورزی ہوئی ہے ،سپریم کورٹ کاآرڈر ہے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کودی جائیں،آئینی ترمیم کرنےکے لئےدوتہائی اکثریت ہونالازمی ہے،اکثریت نہ ہونےکےباوجود26ویں آئینی ترمیم پاس کی گئی۔

Leave a reply