اکشےکمارخطرناک مرض کاشکار،امبانی کی شادی میں شرکت مشکوک

0
126

بھارتی اداکاراکشےکمارخطرناک بیماری کوروناوائرس کاشکارہوگئےجس کےباعث وہ امبانی کی شادی میں شر کت نہیں کریں گے۔
بھارتی میڈیاکےمطابق بالی ووڈمیں خطروں کےکھلاڑی کےنام سےپہنچان رکھنےوالےاداکاراکشےکمارچنددنوں سےنزلہ،زکام اوربخارمیں مبتلاتھے،طبیعت میں بہتری نہ آنےپراداکارنےاپناکوروناٹیسٹ کروایاجس کی روپورٹ مثبت آگئی۔
خطروں کےکھلاڑی نےرپورٹ مثبت آنےپرخودگھرمیں قرنطینہ کرلیاہے اور اب وہ ڈاکٹرز کی ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر عمل کررہے ہیں تاکہ جلد از جلد صحتیاب ہوسکیں۔
بھارتی میڈیارپورٹ کےمطابق بالی ووڈسٹارعالمی وباکورونامیں مبتلاہونےکی وجہ سےاننت امبانی کی شادی میں شرکت نہیں کرینگے۔دوسری جانب اکشےکمار اپنی آج ریلیز ہونے والی فلم ’سر پھرا‘ کی تشہیری مہم میں بھی شامل نہیں ہوسکیں گے۔
واضح رہےکہ بالی ووڈسٹاراس سےقبل بھی دومرتبہ کوروناوائرس کاشکارہوچکےہیں، وہ اس سے قبل عالمی وبا کے ابتدائی دنوں میں اور پھر سال 2022 میں بھی کورونا کا شکار ہوگئے تھےاوراب تیسری مرتبہ پھرسےکوروناوائرس کاشکارہوگئےہیں۔

 

Leave a reply